جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی نہ آئی، مزید 100 اموات

مزید 100

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا نے مزید 100 زندگیاں چھین لیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 49 ہزار 69 ٹیسٹ کیئے گئے، جس کے ذریعے 5 ہزار 139 افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی، جبکہ مزید 100 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک ہزار 772 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں کورونا پھیلنے لگا، مزید 70 افراد وباء کی لپیٹ میں آگئے

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329، مجموعی مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 561 ہوگئی ہے۔ کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 73 ہزار 78 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں