جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے اموات اور کیسز میں اضافہ ہوا : ظفر مرزا

لاک ڈاؤن میں نرمی کی

اسلام آباد : ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے اموات اور کیسز میں اضافہ ہوا ہے، وباء پھیل رہی ہے، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 603 کیسز رپورٹ ہوئے اور 50 اموات ہوئیں، ایک دن میں نئے کیسز اور اموات کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورت حال تشویشناک ہے، احتیاط کرنا ہوگی۔ عوام سے اپیل ہے کہ جمعتہ الوداع پر حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، نرمی کا فیصلہ شہریوں کی آسانی کے لیے کیا گیا۔ احتیاط نہ کرنے پر صورت حال بگڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس نے مزید 50 زندگیاں نگل لیں، مزید 2 ہزار 603 افراد وائرس سے متاثر

ان کا کہنا تھا کہ شاپنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا ضروری ہے۔ 50 سال سے زائدعمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے اموات اور کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ میل جول میں کمی سے وباء کو روکا جاسکتا ہے۔ کورونا کیسز کے اضافے کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیں، وباء پھیل رہی ہے، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں