جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

فیصلہ تبدیل، پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے

سابق ارکان قومی اسمبلی

کراچی : عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، خالی نشستوں پر سابق ارکان قومی اسمبلی کی الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سابق ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پہلے فیصلہ ہوا تھا چیئرمین تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اے پی سی میں نہیں جا رہے : اسد عمر کا اعلان

کراچی کی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں کے لئے ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ ان امیدواروں میں این اے 242 سے سیف الرحمان، 243 سے عالمگیر خان، 244 سے علی زیدی، 241 سے فہیم خان، 247 سے آفتاب صدیقی، این اے 250 سے عطا اللہ، این اے 252 آفتاب سے جہانگیر، این اے 254 سے اسلم خان اور این اے 256 سے نجیب ہارون شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں