جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

یوم حضرت علیؑ کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

یوم حضرت علیؑ

اسلام آباد : این سی او سی نے یوم حضرت علیؑ کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم مجالس کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوئے۔

صوبائی چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی۔ وفاقی، صوبائی صحت و متعلقہ حکام نے کورونا پھیلاؤ صورتحال پر بریفنگ دی۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر یومِ حضرت علیؑ کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کیسز بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی : صدر مملکت

یوم حضرت علیؑ کی ماتمی مجالس کے انعقاد کی مشروط اجازت ہو گی۔ مجالس محدود پیمانے پر منعقد ہوں گی، جس میں زیادہ افراد کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ مجالس کو ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط کردیا گیا ہے۔

ماتمی مجالس پر مساجد و تراویح والی ایس او پیز لاگو ہوں گی۔ یوم حضرت علیؑ سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے علماء سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ این سی او سی نے ہدایت کی صوبائی و ضلعی سطح پر علماء و مشائخ سے مدد لی جائے۔

متعلقہ خبریں