جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت کا پاکستانی طلبہ کو چین سے واپس نہ لانے کا فیصلہ ناقبل قبول ہے : رحمان ملک

رحمان ملک واپس نہ لانے

اسلام آباد : رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو پاکستان واپس نہ لانے کا فیصلہ افسوس ناک و ناقابل قبول ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں چائنہ میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔ سینیٹر کا کہنا تھا کہ حکومت کا چائنہ میں پاکستانی طلبہ کو پاکستان واپس نہ لانے کا فیصلہ افسوس ناک و ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کا خوف : امریکہ، جاپان سمیت کئی ممالک نے اپنی شہری چین سے نکال لیئے

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک کسی بھی قانون کے تحت اپنے باشندوں کو اپنے ملک واپس آنے سے نہیں روک سکتا۔ دوسرے ممالک اب تک اپنے باشندوں کو چائنہ سے منتقل کر چکے ہیں۔ حکومت پاکستانی طلبہ کا چائنہ میں بے بسی اور ان کے والدین کی پریشانی کو سمجھ لے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت محسوس کر رہی ہے کہ طلبہ کے آنے سے کرونا وائرس پھیلے گا تو ضروری طبی انتظامات کر لیں۔ ائیرپورٹس پر ائسولیشن سنٹرز بنائے، جہاں واپس آنے والے طلبہ و دیگر مسافروں کا مکمل طبی معائنہ ہو۔

رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ حکومت خصوصی طیارے بھیج کر پاکستانی طلبہ کو فوری طور پر چائنہ سے واپس لے آئے۔ جو طلبہ پاک چائنہ بارڈر کے قریب ہیں ان کو خنجراب کے راستے پاکستان منتقل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں