جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ

اڈیالہ جیل کا دورہ

اسلام آباد : چیف جسٹس اطہر من اللہ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں شہری پر ٹارچر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ : ڈاکٹر عافیہ کیس میں قانونی اور سفارتی کوششوں کی تفصیلات طلب

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق کے پاس غیرمعمولی اختیارات ہیں۔ وزارت انسانی حقوق صرف اسلام آباد نہیں بلکہ صوبوں سے بھی رپورٹ طلب کر سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری انسانی حقوق سے مکالمے میں کہا کہ کل آپ میرے ساتھ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں