جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وفاقی کابینہ کا توشہ خانہ کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ

توشہ خانہ کی تفصیلات

اسلام آباد : آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے توشہ خانہ کی تفصیلات عام کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا، جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا، جبکہ کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے حوالے سے نئی پالیسی پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں : امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا : وفاقی کابینہ

کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات عام کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں کی گئی گفتگو میں کہا کہ قوم کو حقائق کا علم ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی میں مزید ترامیم تجویز کردیں۔ بین الوزارتی کمیٹی توشہ خانہ میں مزید ترامیم کرکے پالیسی پیش کرے گی۔

دوسری طرف بجلی بریک ڈاؤن کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ میں غور آیا، وزیر اعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈویژن کے حکام کی سرزنش کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ خبریں