جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے بولی لگانے کا فیصلہ

بولی

لاہور: پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بھی آگے لے جانے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا، ایونٹ میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے بولی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کی اہم بیٹھک میں فنانشل ماڈل پر بات ہوئی، فرنچائز مالکان نے مالی نقصانات کو کم کرنے کے لئے نئے ماڈل کو اپنانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 آئندہ برس جنوری میں کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو آئی پی ایل سے زیادہ مقبول بنانے کی ضرورت ہے، جس کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔

آٹھویں ایڈیشن کے کچھ میچز گلگت بلتستان میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے اور نیلامی کا طریقہ کار لانے پر مزید مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں