جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شدید مالی بحران : خیبر پختونخوا میں دستکاری اور ویمن بزنس سینٹرز بند کرنے کا فیصلہ

دستکاری

پشاور : شدید مالی بحران کے باعث خیبر پختونخوا کے دستکاری سینٹرز اور دیگر مراکز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اسمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق 21 دستکاری سینٹرز، 3 ویمن بزنس سینٹرز بند کردیئے جائیں گے۔ 10 سال سے قائم سینٹرز کو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے۔

ادارے نے 100 سے زائد ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

صدر اسمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ صاحبزادہ نسیم خان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ بند ہونے سے 80 خواتین بھی بے روزگار ہو جائیں گی، ہر سال ان تمام پراجیکٹ کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جاتی ہیں، لیکن اس سال فنڈز کا بہانا بنا کر سب کو ختم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بند ہونے والے مراکز میں ریڈی میڈ گارمنٹس، دستکاری سینٹرز سمیت خواتین کے لیے کاروبار کے مواقع فراہم کرنے والے سینٹرز شامل ہیں۔ پراجیکٹ کو توسیع اور ملازمین کو دوبارہ بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کرینگے۔

متعلقہ خبریں