جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

چین اور ایران سمیت 16 ممالک کا امریکی پابندیوں کیخلاف اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ

16 ممالک

بیجنگ : چین اور ایران سمیت 16 ممالک نے امریکہ پابندیوں سے بچنے کے لیئے اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایران، چین اور شمالی کوریا سمیت 16 ممالک نے امریکہ کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیئے اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس اتحاد کو "اقوام متحدہ کے منشور کا دفاع کرنے والا دوست گروپ” کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین اگلے 6 برسوں میں تائیوان پر بڑا حملہ کردے گا : امریکی فوجی حکام

اتحاد کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنا یکطرفہ نظریہ دنیا میں کثیر الجہتی نظریہ پر مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے، جس کی وجہ سے عالمی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

گروپ کے بانی ممالک میں چین، ایران، شمالی کوریا، الجزائر، آنگولا، بلاروس، بولیویہ، کامبوج، کیوبا، اریٹرہ، لاؤوس نکاراگوئہ، فلسطین، شام، ونزوئلا، سینٹ ونسنٹ اور گرینا ڈائنز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں