جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں

لاہور : پنجاب بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 113 افراد زندگی ہار گئے

وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب میں خصوصی سینٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے۔ ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو شامل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں