جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کتوں اور گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن دینے کا فیصلہ

پینشن

پولش وزیر داخلہ ماریوس کامینسکی نے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو جانور ہمیں کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں پیش پیش رہے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد بھی دی جائے

 

اس نئے قانون سے پولینڈ میں 1200 کے قریب کتے اور 60 گھوڑے مستفید ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہر سال جرمن اور بیلجئم شیفررڈ کی دس فیصد تعداد ریٹائر ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پالتو جانور جن میں بخار اور سانس لینے میں دشواری

انہوں نے بتایا کہ ریٹائر ہونے والے کتوں کو مہنگا علاج ضرور پڑتا ہے جس کے لیے یہ پینشن بہت اہم کردار کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں جانوروں کو دی جانے والی پینشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہو گی۔

متعلقہ خبریں