جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت مخالف اتحاد میں تحریکِ لبیک پاکستان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ

لبیک پاکستان کو بھی

اسلام آباد : تحریکِ لبیک پاکستان کو بھی اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک کو مزید مضبوط کرنے کے لیئے تحریکِ لبیک پاکستان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹاسک دے دیا۔ مولانا فضل الرحمان اور خادم حسین رضوی کی ملاقات جلد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ش کا نکلنا طے ہے، ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی : شیخ رشید

ملاقات میں ملانا فضل الرحمان ٹی ایل پی کو اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ حکومت مخالف مظاہرے لانگ مارچ اور جلسے جلوسوں میں بھی ٹی ایل پی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ خادم حسین رضوی پہلے بھی اسلام آباد میں حکومت مخالف تحریک کا حصہ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں