جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بجلی کا فی یونٹ 3 روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کا فیصلہ

3 روپے 50 پیسے

اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، بجلی کا فی یونٹ 3 روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر نئے مالی سال سے بجلی صارفین پر 7 روپے 91 پیسے اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جیسے یکمشت کے بجائے تین اقساط میں مہنگی کی جائے گی۔

یکم جولائی اور یکم اگست سے بجلی کا فی یونٹ 3 روپے 50 پیسے اور ستمبر سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 91 پیسے کا اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کے الیکٹرک کا بجلی کی قیمت 11 روپے سے زائد فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ

تین اقساط میں اضافے سے بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے فی یونٹ کا ہوگا۔ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے دو جون کو بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 91 پیسے کی سمری وفاقی حکومت کو بھیجی تھی۔

متعلقہ خبریں