جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ

شمالی و جنوبی وزیرستان

اسلام آباد : شمالی و جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

قبائلی اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی سروس جون 2021 تک شروع ہو جائے گی۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان نے وزیراعظم کو خط لکھا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی ملک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت

خط پر وفاقی حکومت نے دونوں اضلاع کو جدید سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ منسٹری آف انفارمیشن نے اگلے سال جون تک سروس فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک ایم این اے اور دو ممبر صوبائی اسمبلی شمالی وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں پی ٹی سی ایل اور موبائل سروس موجود نہیں ہے۔ کراچی میں رہنے والے ایم این نے قبائلی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کروا دیا۔

متعلقہ خبریں