جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 7، جنوری کے آخری ہفتے میں شروع کرانے کا فیصلہ

پاکستان

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی زیر صدارت پی ایس ایل سیون پر اجلاس ہوا اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے مقابلے جنوری کے آخری ہفتے میں شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیون کے افتتاحی میچ کے لیے 25 جنوری اور 26 جنوری کی تاریخیں زیر غور ہیں، پی ایس ایل میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑی 15 جنوری سے آنا شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی اپنا آخری پی ایس ایل کونسی ٹیم کیجانب سے کھیلیں گے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کو 15 جنوری سے کراچی کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، پی ایس ایل کے مقابلے 5فروری سے لاہور میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 8 دسمبر کو لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں