جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پاکستان اسٹیل

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کردیا۔

اجلاس میں اسٹیل ملز کیلئے 18 ارب روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی، اسٹیل ملز ملازمین کو کم و بیش 23 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹیل ملز 2015 سے بند ہے، حکومت ملازمین کو فارغ کرے : سپریم کورٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کیلئے 8 ارب 84 کروڑ روپے کی تکنیکی اور مختلف محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی دیدی۔

ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کیلیئے رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے پر خرچ کی جائیگی، ایف بی آر کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں