جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کورونا کی نئی خطرناک قسم، سندھ میں فائزر بطور بوسٹر ڈوز لازمی کرنے کا فیصلہ

نئی

کراچی: سندھ حکومت اور محکمہ صحت نے کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

کورونا کی نئی خطرناک قسم کے پیش نظر سندھ میں فائزر بطور بوسٹر ڈوز لازمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکریٹری صحت ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی، بوسٹر ڈوز جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی، 5 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی لہر دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی ہے، عوام کو نئے وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی فیس نہیں لی جائے گی۔

متعلقہ خبریں