جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عبدالحفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنےکی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم بحران پر وزیر اعظم کی ندیم بابر کو قلم دان چھوڑنے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ آج اپنے دفتر بھی نہیں آئے جب کہ ان کو ہٹانےکا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کردیا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ معاشی پالیسیوں اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے حوالے سے کابینہ میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں