جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کو وزارت سے فارغ کرنے کا فیصلہ

جام

کوئٹہ: بلوچستان سے جہاں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کو عید کے بعد وزارت تعلیم سے فارغ کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کا انتخاب : جام کمال کی پیر پگارا سے ملاقات

اس سے پہلے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی ارکان اسمبلی، سینیٹراور پارلیمانی سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں وفاق اور صوبے کی سطح پر بی اے پی اور اتحادی جماعتوں کے وزراء اور اراکین کی کارکردگی زیر غور آئی تھی جبکہ بی اے پی کے تمام اور کچھ اتحادی ارکان نے صوبائی وزیر سردار یار محمد رند کے خلاف شکایات کا انبار لگادیا تھا۔

متعلقہ خبریں