جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بھارتی ٹیم کو دوبارہ تشکیل دینے کا فیصلہ، روہت شرما کی کپتانی خطرے میں پڑگئی

کپتانی

ممبئی: بھارتی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کیلئے الگ کپتان مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے بھارتی ٹیم کو دوبارہ سے تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، روہت شرما کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے نیا اور مستقل کپتان مقرر کرنے پر غور کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنیل گواسکر، روہت شرما کی کپتانی سے متاثر، دس میں سے ساڑے نو نمبر دے دیئے

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ روہے شرما 2024 میں آئی سی سی ورلڈ کپ ون ڈے ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں، لیکن انہیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان کے حوالے سے بھی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں