جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فلور ملوں کو گندم کی فراہمی اور قیمت مقرر کرنے کیلیئے پنجاب کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ

فلور ملوں کو گندم

لاہور : پنجاب حکومت نے فلور ملوں کو گندم کی فراہمی اور حتمی قیمت مقرر کرنے کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-

اجلاس میں پنجاب کابینہ سے فلور ملوں کو گندم کی فراہمی اور حتمی قیمت مقرر کرنے کی منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد فلور ملز کو مقرر کردہ قیمت پر گندم فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے کارروائی کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ پنجاب حکومت نے رواں سیزن کے دوران ریکارڈ گندم خریدی ہے۔

اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان، چیف سیکریٹری، سیکریٹری خوراک، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری کوارڈینیشن، ڈائریکٹر فوڈ اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں