جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی، مزید 78 اموات

78

اسلام آباد : ملک میں کورونا نے مزید 78 افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47 ہزار 419 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 2 ہزار 580 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 78 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، دونوں ٹیموں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہزار 865 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 10 ہزار 82 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 اشارعیہ 44 فیصد رہی، جبکہ 5 ہزار 304 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں