جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کو پسندیدہ ’کو اسٹار‘ قرار دیدیا

دیپیکا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کررہی ہوں، ہمارا ایک اچھا تعلق ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ شاہ رخ اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم اوم شانتی اوم سے شروع ہونے والی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا!، میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار کے ساتھ کام کررہی ہوں، ہمارا ایک اچھا تعلق ہے۔

فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اس فلم کا کریڈیٹ لے سکتے ہیں، فلم کیلئے شاہ رخ خان نے اچھی ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھا ہے لیکن یہ ایک ٹیم ورک ہے جس کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ سے متعلق سلمان خان کی بڑی پیشگوئی

واضح رہے فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے جبکہ بھارت میں فلم پٹھان تنازع کا شکار ہے۔

دیپیکا پڈوکون اب تک اوم شانتی اوم، چنائی ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر سیمت کئی بالی وڈ فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں