جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈیفنس میں کار بے قابو ہو کر سمندر میں جا گری، دو افراد جاں بحق

کار

کراچی: ڈیفنس میں کار بے قابو ہو کر سمندر میں جا گری، حادثے میں کار سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں رشتہ دار تھے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سمندر میں جاگری، اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

غوطہ خوروں نے کار میں سوار پینتالیس سالہ افتخار اور بیس سالہ دانیال کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال پہنچایا، لیکن دونوں جانبر نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفینس فائرنگ، ملزمان نے نوجوان کو گولی مار کر ساتھی لڑکی کو اغوا کرلیا

پولیس کے مطابق نذیر دانیال کو سمندر سے متصل گراؤنڈ میں ڈرائیونگ سکھارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

جاں بحق افراد میں سے ایک شخص اخترکالونی جبکہ دوسرا پنجاب کالونی کا رہائشی اور آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔ جب کہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں