جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی گھر پہنچ گئی

ڈیفینس

کراچی: ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی گھر پہنچ گئی، دعا پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ رہائی بغیر کسی تاوان کے ہوئی ہے۔

چند روز قبل ڈیفینس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی گھر پہنچ گئی ہے۔ دعا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دعا پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا اور وہ رہائی بغیر کسی تاوان کے ہوئی ہے۔

اہل خانہ نے دعا منگی کے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تفتیشی افسران کو بھی دعا سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دعا کی طبیعت ٹھیک نہیں وہ آرام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دعا منگی اغواء کیس پر پولیس کا ایف آئی اے سے مدد لینے کا فیصلہ

دعا منگی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دعا کی رہائی بغیر کسی تاوان کے عمل میں آئی ہے،دعا کو نامعلوم افراد گاڑی میں گھر کے قریب چھوڑ گئے تھے اور اہل خانہ کا دعا سے متعلق کچھ بتانے سے صاف انکار کردیا ہے۔

دعا کے گھر والوں نے تفتیشی حکام کو بھی دعا سے ملنے نہ دیا، اس اہل خانہ نے کہا کہ دعا سے تفصیلی بات نہیں ہوئی ہے، وہ ابھی آرام کررہی ہے۔ دعا پرکسی قسم کا کو ئی تشدد نہیں ہوا اور دعا منگی گزشتہ رات گھر پہنچی تھی۔

متعلقہ خبریں