جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ڈہرکی ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی

تعداد 62

ڈہرکی : ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی۔

ڈہرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن اور ٹرین کے ملبے سے لاشوں کے نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی سی گھوٹکی عثمان عبداللہ کے مطابق ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لیں گئیں، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے، زیادہ تر زخمی مسافر رحیم یار خان کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریلوے ٹریک کی بحالی تاحال ممکن نہ ہوسکی، ٹرینیں مختلف ریلوے اسٹیشنز روک لیں گئیں

کمشنر سکھر شفیق احمد کا کہنا ہے کہ ڈاؤن اور اپ ٹریک سے انجن اور تمام بوگیاں ہٹادی گئیں ہیں۔ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ 47 میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ ورثاء میتیں لینے جلد پہنچیں، سرد خانے میں کم جگہ کے باعث مشکلات ہیں۔

متعلقہ خبریں