جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر، دوست ممالک سے امیدیں، پلان بی پر عمل شروع

پلان بی پر عمل

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے دوست ممالک سے امیدیں باندھ لیں ہیں۔ معاشی ٹیم مالیاتی قرض لینے کیلئے متحرک ہے، پلان بی پر عمل شروع ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین سے دو ارب ڈالر رول اوور، سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کیلئے اہم میٹنگز ہو رہی ہیں۔ چین سے آئندہ چند دنوں میں 80 کروڑ ڈالر مزید ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پیر کو جلسہ طے ہوگیا، آئی ایم ایف دفاعی پروگرام روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے : فواد چوہدری

سیکریٹری خارجہ وزیر خزانہ سے مل کر اہم دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ سعودی عرب اور یو اے ای سے قرض ڈپازٹ کیلئے مزید وقت لگے گا۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ میں تاخیر کے باعث معاشی ٹیم پلان بی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ خبریں