جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان اور ہنگری کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

تعاون بڑھانے

اسلام آباد : پاکستان اور ہنگری کے درمیان توانائی، متبادل توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور ہنگری کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ ہینگرین وفد کی قیادت ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر سجارتو نے کی۔

دوران مذاکرات کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے ہینگرین وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ہنگری کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین توانائی، متبادل توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فوڈ اور سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان امن عمل : جرمنی کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی و اقتصادی ونڈو کا کھلنا، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کا مظہر ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہنگری پاکستانی طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کر رہا ہے، جس پر ہم ہنگری کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ہنگری مشترکہ اقتصادی کمیشن کے دوسرے اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہم اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروبار میں سہولت کی عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں نمایاں بہتری، ہماری مثبت اقتصادی پالیسیوں کا ثمر ہے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہنگری کی فوڈ، ٹیکنالوجی، میڈیکل اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں