جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ (ن) کا پی ایم ڈی سی فعال نہ کرنے پر وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ

فعال

لاہور : مریم اورنگزیب نے پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پر وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ عدالت کا واضح حکم ہے لیکن وزیر اعظم اور وزیر صحت عمران صاحب پی ایم ڈی سی کو مکمل فعال نہیں کررہے، پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل بھی بحال ہوچکی ہے لیکن کام نہیں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ کورونا شدت اختیارکررہا ہے اور صحت کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ ہی موجود نہیں ہے، رجسٹرار بٹھانے سے پی ایم ڈی سی فعال نہیں ہوگی، عوام جان سے جارہے ہیں، وزیراعظم اور پوری حکومتی مشینری اپوزیشن اورشہبازشریف کے خلاف متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب! نواز شریف اور شہباز شریف اور اپوزیشن سے گھبرانا نہیں ہم سب نے مل کر کرونا سے لڑنا ہے اور قوم کو بچانا ہے، نیب نیازی گھٹ جوڑ اپوزیشن اور میڈیا سے لڑ رہا ہے اور عوام کورونا سے لڑ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں