جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے سے دوچار ہیں : حمزہ شہباز

ملک میں جمہوری

لاہور : حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ افسوس کے اس وقت ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے سے دوچار ہیں۔

عالمی یوم جمہوریت پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ  جمہوری اقدار اور قدروں آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی تکریم کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف ایک نظام حکومت نہیں بلکہ لوگوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت اور ان کی خوشحالی کا راستہ بھی ہے۔ افسوس کے اس وقت ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظام حکومت ہے : بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو بے توقیر کر کے قانون سازی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کی جا رہی ہیں، حکومت اپنے تین سالہ دور میں 58 سے زائد آرڈیننس جاری کر چکی ہے۔ عوام پر مسلط کردہ موجودہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات بشمول صحافی اور ڈاکٹرز اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے 13 فیصد سے زائد مہنگائی نے عوام کو روٹی روٹی کا محتاج کر دیا ہے۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت کا رویہ جمہوری کہ بجائے آمرانہ ہے یہ فسطائی سوچ کی نشانی ہے۔ یوم جمہوریت پر اس بات کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ملک میں اصل جمہوریت جس کا مقصد عوامی فلاح ہو اس کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں