جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف مظاہروں کو پولیس کی بھاری نفری کے ذریعے روک دیا گیا

پولیس کی بھاری

ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے ختم ہوتے دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ چینی شہروں میں پولیس کی بھاری موجودگی کی اطلاع ہے۔

چین میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔ ایک بار پھر ملک کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کئی اضلاع میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر عوام شدید ناراض ہوگئے اور شنگھائی سمیت ملک کے کئی شہروں میں بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے شہر گوانگزو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن

لاک ڈاؤن مخالف مظاہروں کی بہت سی تصاویر شنگھائی اور دارالحکومت بیجنگ کے ساتھ ساتھ چینگڈو اور ووہان جیسے دوسرے بڑے شہری علاقوں سے بھی سامنے آئی ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیئے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں، جبکہ بڑے شہر شنگھائی کے مرکز کو پولیس کی بھاری نفری کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔

ادھر ہانگ کانگ کی ایک چینی یونیورسٹی کے کیمپس میں مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیئے سینکڑوں افراد جمع ہوئے۔

متعلقہ خبریں