جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 146 افراد متاثر ہوگئے

146

لاہور : شہر میں ڈینگی کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، مزید 146 کیسز رپورٹ ہوگئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 231 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 146 مریضوں کا تعلق لاہور سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے مزید ایک ہزار 16 نئے کیسز کی تصدیق

صوبے بھر میں اب تک 5 ہزار 133 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 3 ہزار 847 کیسز کی تصدیق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہوئی۔

اب تک ڈینگی سے 16 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے ایک ہزار 383 مریض داخل ہیں، جن میں سے 740 مریض لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں