جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سوشل میڈیا پر زیرگردش ‘تھریٹ الرٹس’ کی تردید ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق تھریٹ الرٹس کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس طرح کا پروپیگنڈا خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کو خطرات سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں،جنہیں انٹرسروسزپبلک ریلیشنز سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آرنے کسی شہر کو خطرے سے متعلق کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں۔

اور تصدیق شدہ خبروں کے لیےصرف آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ سے ہی رہنمائی حاصل کریں.

متعلقہ خبریں