جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈیرہ غازی خان بس حادثہ، لواحقین اور زخمیوں کے لئے 2 کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان

2 کروڑ روپے

لاہور : عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے 2 کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے واقعہ میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے وزیراعلی معائنہ ٹیم کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز ڈیرہ غازی خان کو 2 کروڑ روپے کے مالی امداد کے چیک آج ہی جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمی افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ہر ممکن مدد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا : وزیراعظم

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عید پر جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہے۔ افسوسناک واقعہ میں جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کا غم کوئی اور نہیں جانتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ جس کی بھی مجرمانہ غفلت سے 30 سے زائد معصوم مسافروں کی جانیں گئیں، اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی ہو گی۔

متعلقہ خبریں