جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزار کی بے حرمتی، نورالحق قادری کا شامی ہم منصب سے رابطہ

حضرت عمر بن

اسلام آباد : پیر نورالحق قادری نے شامی ہم منصب سے رابطہ کرکے حضرت عمر بن عبدالعزیز رح کے مزار کی بے حرمتی پر پاکستانی جذبات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے شام کے وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد عبدالستار السید کے ساتھ رابطہ کرکے حضرت عمر بن عبدالعزیز رح (عمر ثانی) کے مزار کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شامی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مزار کی بے حرمتی پر پاکستانی عوام غم زدہ ہیں۔ انبیاء، اہلیبت، صحابہ کرام اور اولیاء کی سرزمین شام سے پاکستانی عوام جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حج کا انعقاد مشکل ہے، علماء کو چھیڑتے فواد چودھری ہیں سنبھالنا مجھے پڑتا ہے : نور الحق قادری

شامی وزیر محمد عبدالستار سید نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمت اللہ علیہ کا مزار شام کے شہر ادلب میں واقع ہے، جو لمبے عرصہ دہشت گرد تنطیم جبھة النصر کے زیر قبضہ رہا ہے۔ مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز شامی حکومت کے دوبارہ قبضہ سے پہلے کی ہیں۔ جبھة النصر نے ادلب میں دیگر مزارات کی بھی بے حرمتی کی تھی۔

شامی وزیر نے بتایا کہ وزارت اوقاف مزار کی تعمیر اور آرائش کا کام شروع کر چکی ہے۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز کا مزار عنقریب زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا۔ پاکستانی عوام کے جذبات قابل قدر ہیں، مقدس ہستیوں کے مزارات کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں