جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

لمبے بالوں کی خواہش، 23 سال سے بال نہ کٹوانے والی لڑکی

لمبے

لمبے اور گھنے بال ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے، تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جس نے 23 سال اپنے بال نہیں کٹوائے۔

روس سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ ‘انزیلیکا بارانووا’ جنہوں نے گزشتہ 23 سال سے اپنے بال ہی نہیں کٹوائے۔

انزیلیکا کا کہنا ہے کہ جب وہ 5 سال کی تھی تب آخری مرتبہ بال کٹوائے تھے جبکہ ان کے والدین اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ 23 سال تک بال نہیں کٹوائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 30 سالوں اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے ناخن نہ کاٹنے والی خاتون

ان کا کہنا ہے کہ وہ بالوں کی حفاظت کیلئے کوئی خاص چیز استعمال نہیں کرتیں بلکہ بالوں کو ہفتے میں 2 بار باقاعدگی سے شیمپو اور کنڈیشنر کے ساتھ دھوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹخنوں تک لمبے بالوں کے ساتھ گھومنا مشکل اور بعض اوقات تکلیف دہ بھی ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں