جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ کی موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری

موٹر وہیکل ٹیکس

کراچی : محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری کردیں۔

رواں مالی سال میں جولائی 2020 سے مئی 2021 تک کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 7570.429 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

اسی مد میں حیدرآباد سے 461.486 ملین روپے، سکھر سے 216.018 ملین روپے اور شہید بے نظیر آباد سے 86.333 ملین روپے وصولی ہوئی۔

موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 107.402 ملین روپے اور میرپور خاص سے 55.261 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : معشیت بہتر ہے تو سندھ کے مالیاتی شیئر میں کٹوتی کیوں کی گئی؟ مرتضیٰ وہاب

جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 1477.755، حیدرآباد سے 71.440 ملین روپے، سکھر سے 33.183 ملین روپے، شہید بے نظیر آباد سے 9.165 ملین روپے، لاڑکانہ سے 21.067 ملین روپے اور میرپور خاص سے 10.198 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ بہترین کارکردگی کے لئے محکمے کے افسران اور عملہ قابل ستائش ہے۔

متعلقہ خبریں