جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار، بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی : شبلی فراز

نئی ٹیکنالوجی کے

اسلام آباد : شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے بجلی سے چلنے والے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے 6 ہزار 500 گاﺅں کا بجلی سے محروم ہونے کا انکشاف

انہوں نے مزید بتایا کہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائیگا۔ واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کرے گی۔ بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں