جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کردئے

سری نگر: مقبوضہ وادی میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔

خبر رساں ادارے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھئیے: کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کشمیریوں کے لیے آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑنے کا بیان تحریر ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی میں کرفیو نافذ کررکھا ہے اور مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جہاں میڈیا کے نمائندوں کا داخلہ بھی بند ہے۔

مزید پڑھئیے: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی، آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کا بل پیش

متعلقہ خبریں