جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو باضابطہ طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ظفر احسن کو باضابطہ طور پر عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں لوکل گورنمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں سی بریز پلازہ کو گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت میں سی بریز ناقص ہونے سے متعلق نیسپاک اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل کی رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالت نے رپورٹ پر کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کا جائزہ لے کر جامع جواب جمع کرائے۔

سندھ حکومت کی وفاق کا ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی

عدالت میں پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر غیر قانونی قبضوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ وائے ایم سی اے میں کمرشل سرگرمیاں ختم کروا دی گئی ہیں اور ہاکی کا میدان بنا رہے ہیں۔

عدالت نے وائے ایم سی اے گراؤنڈ میں سبزہ لگانے اور باؤنڈری وال گرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ باؤنڈری وال گرا کر لوہے کی گرل لگائی جائیں۔

سپریم کورٹ میں مسلم جیم خانہ کے اطراف بلند دیوار گرانے کے حکم کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلم جیم خانہ کی دیوار نہ گرانے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ لوگوں کو مسلم جیم خانہ کے اندر بنی ہوئی عمارت نظر آنی چاہیے،

ہمارے حکم پر عمل کریں اور باہر کی دیواروں کو گرائیں، فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو مسلم جیم خانہ کی منتخب باڈی کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کریں گے۔

متعلقہ خبریں