جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان : مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظمیوں کے دو دہشتگرد ہلاک

دو دہشتگرد

ڈیرہ اسماعیل خان : مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظمیوں کے دو دہشتگرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق لشکر جھنگوی اور القائدہ برصغیر سے بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان میں دو دہشتگرد موٹرسائیکل پر سوار تھے، جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا مگر دونوں دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشتگرد مارے گئے، جن کی شناخت نوید اور وقار کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مارے گئے دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظمیوں لشکر جھنگوی اور القائدہ برصغیر سے تھا، جو پولیس کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 30 بور کے 2 پستول، گولیاں اور 4 ہینڈ گرینڈ برآمد کیے گئے۔

متعلقہ خبریں