جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

دیا مرزا کی بھانجی تانیا کاکڑے کار حادثے میں ہلاک

دیا

ممبئی: اداکارہ دیا مرزا کی بھانجی تانیا کاکڑے حیدر آباد میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

دیا مرزا نے تانیا کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو یہ افسوسناک اطلاع دی، اداکارہ نے لکھا ‘میری بھانجی، میری بچی، میری جان اب روشنیوں میں چلی گئی ہے’۔

اداکارہ نے لکھا ‘خدا کرے تم جہاں ہو وہاں تمہیں سکون اور محبت نصیب ہو، تم ہمیشہ ہمارے چہروں پر آنے والی مسکراہٹوں کا سبب بنی ہو’۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو قتل کی دھمکی ملنے کے بعد اسلحہ کا لائسنس جاری کردیا گیا

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تانیا اپنے چار دیگر دوستوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے لوٹ رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں تانیا موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

متعلقہ خبریں