جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

غربت سے لوگ مر رہے ہیں، کیا حکومت نے ان کی محرومی کا جشن منایا؟ عظمیٰ بخاری

غربت سے لوگ بغض نواز اور شہباز

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کچن چلانے کے لئے پیسے نہیں، غربت سے جو لوگ مر رہے ہیں کیا ان کی محرومی کا جشن منایا؟

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی زاہد بخاری نے پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت کی مبینہ کرپشن سے پردہ اٹھا دیا۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کے انتقال پر نہ صرف کشمیری بلکہ پاکستانیوں کو بھی رنج ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ خان کے خلاف چئیرمین نیب آمدن سے زائد اثاثوں کیس کی منظوری دی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سب سے پہلے عمران خان پر ہونی چاہئیے تین سو کنال گھر دو لاکھ روپے ٹیکس کیسے دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں شہباز شریف کے دورہ کراچی پر صف ماتم بچھ چکا ہے، کبھی شیخ رشید تو کبھی فواد چوہدری بولتا ہے۔ شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کی ڈیوٹی ہے، شریف فیملی کو سزا دلوانے کے لئے جو ممکنہ کام کرسکتے وہ کررہے ہیں۔ جتنے مرضی کیسز بنا لیں، سیاسی انتقام احتساب کو پہلے بھی بھگتا ہے۔ احتساب کی فلم اعلیٰ عدالتوں میں بری طرح پٹی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کے خلاف کیسز پر خبروں میں رہی۔ گینگ ریپ معمولی بات ہو گئی ہے، کیسز پر نوٹس اور بات ہوتی ہے، عمل کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کو حکومت سے بات کرنا پڑے گی، قومی مفاہمت کے لئے تیار ہیں : شیخ رشید

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کچن چلانے کے لئے پیسے نہیں، غربت سے جو لوگ مر رہے ہیں کیا ان کی محرومی کا جشن منایا؟ مئی دو ہزار اکیس میں عمران خان نے کہا مہنگائی سے نیند نہیں آتی لیکن اگست میں کہا کہ ملک میں مہنگائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان پر بھی ایڈورٹائزنگ کمپنیاں پیسوں کی بات کررہے ہیں۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر چھ یونیورسٹیوں کا نام و نشان نہیں ہے۔ چیلنج کرتی ہوں کوئی ایک بھی یونیورسٹی نہیں جس کی ایک اینٹ حکومت نے لگائی یہ راجہ گدھ ہیں منصوبے و تختیاں چوری اور تصاویریں کھنچواتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا فنڈز میں دو ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں، حاجی صادق و امین کے خلاف سپریم کورٹ کی کارروائی اب نظر نہیں آ رہی۔ تیراہ اسپتال مفت ادویات نہ ہونے سے بند ہو گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر تحصیل تونسہ کوہ سلیمان میں اراضی کے ریکارڈ میں آگ لگ گئی ہے۔ عمران خان بزدار کو بلا کر پوچھیں تحصیل تونسہ اور کوہ سلیمان میں کیوں آگ لگی؟

متعلقہ خبریں