جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کیا میزبان و اداکار فہد مصطفی نےاداکاری چھوڑدی ؟

میزبان و اداکار فہد مصطفی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار فہد مصطفیٰ کو سندھ پولیس کی جانب سے ایس پی کا خطاب مل گیا۔

اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آئی جی سندھ پولیس کے ہمراہ تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی نئی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ میں ادا کیے گئے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج مجھے یقین ہے کہ ایس ایچ او گلاب نے اپنے سب سے بڑے خواب پورے کر لیے ہیں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ آئی جی سندھ پولیس، غلام نبی میمن کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے مجھے اس یومِ آزادی کے موقع پر اعزازی سپرینٹینڈینٹ آف پولیس (ایس پی) کے خطاب سے نوازا اور گلاب (فلم میں ادا کیا گیا فہد مصطفیٰ کے کردار کا نام) کے عزائم کو سچ کر دیا۔

میزبان فہد مصطفیٰ کا اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ سب نے میرے کردار اور فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے لیے جو محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں فخر کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔

یہ پڑھیں : بابراعظم نےاداکار فہد مصطفیٰ کی بڑی خواہش پوری کردی

متعلقہ خبریں