امریکا سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر جیسن کلین نے اپنی آئی ڈی پر ایک حیرت انگیز ویڈیو شیئر کی، جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
جیسن نے اپنے موبائل میں گوگل میپ کھول کر نیواڈا کے علاقے کا انتخاب کیا اور اسٹریٹ ویو میں جاکر اسے زوم کرنا شروع کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسن نے ایک ایسا مقام تلاش کیا جہاں جنات نما مخلوق سفید کپڑوں میں ایک جگہ پر ساکت کھڑی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: روحانی عملیات اور علاج کی شرعی حیثیت
جیسن نے بتایا کہ یہ علاقہ لاس ویگاس سے تقریبا 194 کلومیٹر دور ہے، جس کو ہم نائی کاؤنٹی کے نام سے جانتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ مجسمے ہیں، جو اس مقام پر موجود ہیں۔