جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی موت نے نیا موڑ لے لیا

موت

ارجنٹیا: معروف فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی کی موت طبعی تھی یا ان کو قتل کیا گیا، کہانی میں نیا موڑ آگیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دل کے دورے کے چار دن بعد پولیس نے ان کے ڈاکٹر کے کلینک اور گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کی پولیس چھاپوں کے ذریعے تفتیش کر رہی ہے کہ میراڈونا کے علاج میں کوئی کوتاہی تو نہیں برتی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے۔

میراڈونا کی بیٹیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کو دی جانے والی دوائی کی تحقیقات کی جائیں۔

دوسری جانب میراڈونا کے معالج ڈاکٹر لیو پولڈو نے کہا ہے کہ وہ تفتیش میں پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔ پراسیکیوٹرز کے حکم پر اہلکار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میراڈونا کے آخری دن کیا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ میراڈونا کو دل کے دورے کے باعث اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

60 سالہ فٹبالر کی گزشتہ دنوں دماغ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

لیکن اب چند ہفتوں بعد حرکت قلب بند ہوجانے ان کا انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں