جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

آنے والے دنوں میں پاکستان کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے: جنرل مکینزی

سینیٹ

واشنگٹن: جنرل مکینزی کا کہنا ہے آنے والے دنوں میں پاکستان کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جنرل مکینزی نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، آنے والے دنوں میں پاکستان کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے، امریکی فوج افغانستان میں رہنی چاہیے تھی۔

دوسری جانب امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے بھی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ ایک سال کے دوران القاعدہ کے حملے کا خدشہ ہے، القاعدہ دوبارہ منظم ہوکر امریکا پر حملہ آور ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے آئرن ڈوم کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری

جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل کہا تھا جلد بازی میں نکل گئے تو طالبان حکومت میں آسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں