جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

’’ڈیجیٹل ڈی ٹوکس‘‘ ایک ہفتہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے سے ڈپریشن اور تفکرات میں کمی واقع ہوتی ہے

ڈیجیٹل ڈی ٹوکس

ہم میں سے اکثر لوگوں نے اپنے اسمارٹ فون میں ایسی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز انسٹال ضرور کر رکھی ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے ہم اکثر کھو جاتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف ایک ہفتے تک سمارٹ فون استعمال نہ کرنے سے ڈپریشن اور تفکرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔،ماہرین نے اسے ڈیجیٹل ڈی ٹوکس کا نام دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ کے ڈاکٹر جیف لیمبرٹ کی زیر قیادت ماہرین کی ٹیم نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور لوگوں کی اکثریت کیلئے یہ چیز اٹوٹ انگ بن چکی ہے جس کے انسانوں کی شخصیت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے کے بعد اگر زندگی میں منفی رجحان پایا جاتا ہے تو آپ کو چاہئے کہ چند ہفتوں کیلئے ان کا استعمال بند کر دیں۔

ماہرین کے مطابق، جو لوگ سوشل پلیٹ فارمز جیسا کہ ٹک ٹاک، انسٹا گرام، ٹوئٹر، فیس بُک وغیرہ سے سات دن تک کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں ان کی زندگی میں بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے جسے وہ خود بھی واضح طور پر محسوس کرتے ہیں۔

تحقیق کے دوران 18؍ سے 72؍ سال کے 154؍ لوگوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کیلئے سوشل میڈیا بند کر دیا گیا جبکہ دوسرے کیلئے یہ پابندی بالکل نہیں تھی۔اوسطاً ہر فرد روزانہ کی بنیاد پر 8؍ گھنٹے سوشل میڈیا استعمال کرتا رہا۔

سروے کے اختتام پر ان لوگوں سے ان کے تفکرات، ڈپریشن اور مثبت سوچ کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ جن لوگوں نے ایک ہفتے تک سوشل میڈیا استعمال نہیں کیا ان کی ذہنی حالت میں 46؍ سے 55.9؍ فیصد تک بہتری دیکھی گئی۔ ان لوگوں کے ڈپریشن میں 7.46؍ سے 4.84؍ فیصد تک کمی واقع ہوئی جبکہ تفکرات میں 6.92؍ سے 5.94؍ فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کے سپر ہیرو شاداب خان کا سپر ہیرو کون ہے ؟

متعلقہ خبریں