جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

دلکش آواز کی مالک صبیحہ خانم کی 85 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

صبیحہ

ملکوتی حسن اور دلکش آواز کی مالک صبیحہ خانم جنہوں نے لالی ووڈ میں دو دہائیوں تک مداحوں پر سحر طاری رکھا آج ان کی پچیاسی واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے۔

16 اکتوبر انيس سو چھتيس کو امرتسر ميں پيدا ہونے والی مختار بيگم کو فلمی دنیا صبیحہ خانم کے نام سے جانتی ہے، انہوں نے فنی سفر کا آغاز فلم ببلی سے کيا، صبیحہ خانم نے اپنے دور کے تمام مقبول فلمی اداکاروں کے ساتھ فن کے جوہر دکھائے، لیکن سنتوش کمار کے ساتھ ان کی جوڑی کو عوام ميں بہت پذيرائی ملی۔

بیلی، دو آنسو ، غلام، رات کی بات، قاتل، انتقام، حمیدہ، سرفروش ، عشقِ لیلیٰ، وعدہ، سردار ، سات لاکھ سمیت صبیحہ خانم کی لاتعداد فلميں ہیں جو آج بھی پرستاروں پر سحر طاری کيے ہوئے ہيں، صبیحہ خانم کو فلم اک گناہ اور سہی میں تاشقند فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کرگئیں

اداکارہ صبیحہ خانم نے ایک ملی نغمہ جُگ جُگ جیے میرا پیارا وطن بھی گایا، اورانیس سو ستاسی میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

صبیحہ خانم زندگی کے آخری ایام میں اپنے بچوں کے پاس امریکہ منتقل ہو گئی تھیں جہاں 13 جون 2020 کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں